دلچسپ و عجیب
10 دسمبر ، 2016

جاپان میں پینگوئنز سانتا کلازبن گئے

جاپان میں پینگوئنز سانتا کلازبن گئے

 

نیلمہ خان ... جاپان کے چڑیا گھر میں ننھے پینگوئنز سانتا کلازبن گئے،دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اس موقع پر جہاں مختلف ممالک میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں جاپان میں بھی ننھے پینگوئنز نے کرسمس کی خوشی میں سانتا کلاز کا روپ دھار لیا ہے۔

جاپان کے ووجل پارک میں ننھے پینگوئنز کرسمس جمپرز پہن کر چہل قدمی کرنے نکلے تو شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سانتا کلاز کا لباس زیب تن کئے یہ ننھے پینگوئز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جنہیں دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :