کاروبار
10 دسمبر ، 2016

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

 

اشرف خان ... عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا ڈیڑھ سو روپے سستاہوکر 50 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 1168 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ۔اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔

24 قراط سونا 150 روپے سستاہوکر 50 ہزار روپے اور دس گرام سونا 128 روپے کمی سے 42 ہزار 857 روپے کا ہوگیا ہے ، جبکہ 22 قراط 10 گرام سونا 118روپے کمی سے 39 ہزار 285 روپے کا ہوگیا ہے ۔۔

 

مزید خبریں :