انٹرٹینمنٹ
10 دسمبر ، 2016

فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کا پہلا ٹریلر جاری

فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کا پہلا ٹریلر جاری

 

اسامہ خالد ... خطرناک بن مانس آرہے ایک بار پھر دنیا پر قبضہ جمانے۔۔ایکشن سے بھرپورہالی ووڈسائنس فکشن فلم "وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس"کا پہلا ٹریلر جاری۔

ہالی ووڈ کی2014ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کے سیکوئل رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل "وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس"(War for the Planet of the Apes)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈی سرکیس،اسٹیو زیہن،جوڈی گریر،ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی پشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے آئندہ برس 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :