پاکستان
10 دسمبر ، 2016

پاکستان کیلئےامریکی امداد حقانی گروپ کیخلاف کارروائی سے مشروط

پاکستان کیلئےامریکی امداد حقانی گروپ کیخلاف کارروائی سے مشروط

کاشف رضا ... امریکی کانگریس نے پاکستان کو دی جانے والی نوے کروڑ ڈالر کی امداد میں سے چالیس کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کر دیے ہیں ۔

امریکی کانگریس نے پاکستان کی امداد مشروط کرنے کا بل 34 کے مقابلے میں 375 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لیا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چالیس کروڑ ڈالر کی امداد اُسی وقت دی جائے گی جب وزیر دفاع ایش کارٹر تصدیق کر دیں گے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایسی کارروائی کر رہا ہے جو نظر بھی آ رہی ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے اس سال بھی ایسی تصدیق سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت تیس کروڑ ڈالر کی امداد روک دی گئی تھی۔

مزید خبریں :