شہر شہر
10 دسمبر ، 2016

گورکن اور خاتون سمیت مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار

گورکن اور خاتون سمیت مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار

قمر علی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

مومن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکیا جن میں یاسمین، ریاض ،اخلاق عرف کھل نائیک اور عبدالحفیظ عرف بلو شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ یاسمین نے دو دن قبل اپنی سوتن نسرین کو ملزم ریاض کے ساتھ مل کر تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا۔

دوسری کارروائی میں قتل کے تین کیسز میں مطلوب ملزم اخلاق کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سےہے،جبکہ ٹارگٹ کلر عبدالحفیظ عرف بلو کا تعلق گینگ وار سے ہے، ملزم نے ایک شخص کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ادھر عزیز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گورکن کو گرفتار لرلیا،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ لاشوں کو نکال کر قبر کو پندرہ سے بیس ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

گلشن اقبال پولیس نے ضیاء کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9 جواریوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے جوئے میں لگائی گئی رقم اور سامان ملا ہے۔

سولجر بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :