صحت و سائنس
10 دسمبر ، 2016

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید32 کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید32 کیسز رپورٹ

شہر میں ڈینگی وائرس کےمزید 32کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہرکے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں8ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ24مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے3 ہلاکتیں ہوئی ہے اور2329 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے1890کیسز کراچی کےہیں ۔

یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر چکی ہےجبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئیں ۔

 

مزید خبریں :