انٹرٹینمنٹ
10 دسمبر ، 2016

دپیکا پڈوکون ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون قرار

دپیکا پڈوکون ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون قرار

 

دپیکاپاڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاء کی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اس بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ، پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ میں چھپتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے۔

دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراء لینے کے بعد 2016ء کے ایڈیشن میں شامل کیاگیا۔فہرست میںپریانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیہا شرما تیسرے نمبر پر آئیں۔

ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپرآئیں۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پرآئیں۔

مزید خبریں :