دلچسپ و عجیب
10 دسمبر ، 2016

حضرت موسیٰ ؑکااللہ سے ہم کلام ہونےوالامقام مصر میں دریافت

حضرت موسیٰ ؑکااللہ سے ہم کلام ہونےوالامقام مصر میں دریافت

 

تیمور خان ... مصر کے ماہر آثار قدیمہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ سے ہم کلام ہونے کا مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے وہ مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں اس کے بقول اللہ تعالیٰ نے پہلی بار حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا تھا۔

مصری ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالرحیم ریحان نے بتایا کہ مصر کے کوہ سینا میں واقع خانقاہ سینٹ کیتھرین وہ مقام ہے جہاں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا۔

ڈاکٹر ریحان نے بتایا تمام تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی تجلی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھائی تھی جس کے اثر سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :