پاکستان
10 دسمبر ، 2016

چمن میں موسم سرما کی پہلی بارش

چمن میں موسم سرما کی پہلی بارش

 

چمن شہر اور آس پاس کے علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جبکہ وادی کوئٹہ میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں اور پنجاب کے شمالی حصوں میں پیر تک بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

چمن سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔بارش برسانے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہو گئی ہیں۔

رات بھر تیز طوفانی ہوائیں چلنے کے بعد صبح سے چمن پشین زیارت قلعہ عبداللہ توبہ اچکزئی کوژک ٹاپ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ، بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ۔

بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں ، بارش سے طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہےکیونکہ محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے پیر کے دوران اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :