پاکستان
10 دسمبر ، 2016

سوزن رائس کا کنٹرول لائن کشیدگی پر اظہار تشویش

سوزن رائس کا کنٹرول لائن کشیدگی پر اظہار تشویش

 

معاون خصوصی طارق فاطمی کی وائٹ ہاؤس میں امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سے ملاقات ہوئی ہے،سوزن رائس نےکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان کی خطے میں امن واستحکام کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

طارق فاطمی ،سوزن رائس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،انسداددہشت گردی،دفاع اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکا کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے کنٹرول لائن پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ امریکا امن کے لیے خطے کے ملکوں میں بامعنی مذاکرات کا حامی ہے ۔امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

طارق فاطمی نے سوزن رائس کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورکنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جنگ کی مسلسل خلاف ورزی کا بھی بتایا ۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا اورکہاکہ عوام اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجودتھے ۔

 

مزید خبریں :