صحت و سائنس
10 دسمبر ، 2016

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، مختلف اسپتالوں کی او پی ڈی بند

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، مختلف اسپتالوں کی او پی ڈی بند

 

پنجاب میں سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، لاہور کے مختلف اسپتالوں کی اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف نشتر اسپتال اور انسٹی ٹیو یٹ آف کارڈیالوجی میں ہڑتال کر دی ہے۔

ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر نے ایم ۔ ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی موجودگی میں او - پی ۔ ڈی کو خالی کرا لیا ۔

ایم ۔ ایس نے اس واقعے کے بعد نشتر اسپتال میں پولیس کو طلب کر لیا ہے ۔

دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی ہے ۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز چند روز سے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز نشتر اسپتال کے ایم ۔ ایس ڈاکٹر عاشق ملک کے کمرے میں زبردستی داخل ہو گئے تھے اور سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کر کے ڈاکٹرز کو تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

دو روز کی مہلت گزرنے کے بعد ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے جس پر آج انہوں نے او ۔ پی ۔ ڈی میں ہڑتال کر دی ۔

مزید خبریں :