شہر شہر
10 دسمبر ، 2016

میتیں نکال کر قبریں بیچنے والےگورکن سے پولیس کی تفتیش

میتیں نکال کر قبریں بیچنے والےگورکن سے پولیس کی تفتیش

 

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع یاسین آباد قبرستان سے میتیں نکال کر قبریں بیچنے والے گورکن سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ لاشوں کو نکال کر قبر کو 15سے 20ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم 12 رکنی گروہ کا حصہ ہے اورملزمان میتیں نکال کر قبریں بیچنے میں ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز آباد تھانے میں نئی قبریں مسمار کرنے کے3 مقدمات درج ہیں،ملزم کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار گورکن سے تفتیش جاری ہے۔

 

مزید خبریں :