پاکستان
10 دسمبر ، 2016

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینا جانتے ہیں ،ایئرچیف مارشل

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینا جانتے ہیں ،ایئرچیف مارشل

 

ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینا جانتے ہیں ،اقتصادی راہداری کے لیے گوادر پورٹ کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاک بحریہ کی 106ویں اور 15ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے ،تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا شکار ہے اور تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ،پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ، اسے ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی واضح شکل نہیں، دشمن ہمیں سمجھنے میں غلطی نہ کرے، دشمن کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں ،کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں ۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کا کردار انتہائی اہم ہے ،سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 70افسران نے کمیشن حاصل کیا ،پاس آؤٹ ہونےوالوں میں 2 خواتین کیڈٹس سمیت یمن کا ایک کیڈٹ بھی شامل ہے۔

تقریب میں شارٹ کورس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازات اور اعزازی شمشیروں سے بھی نوازا گیا۔

 

مزید خبریں :