دنیا
10 دسمبر ، 2016

صدر اوباما نے ہوم لینڈ سیکورٹی سے رپورٹ طلب کرلی

صدر اوباما نے ہوم لینڈ سیکورٹی سے رپورٹ طلب کرلی

 

انتخابی عمل پر روسی سائبرحملوں کے الزامات کے بعد صدر اوباما نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے پہلے ہوم لینڈسیکورٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی آئی اے نے بھی انتخابات میں روسی مداخلت کاانکشاف کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے انٹیلی جنس حکام کو ہدایت کی ہے کہ صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لیا جائے۔

مشیرہوم لینڈسیکورٹی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر صدر اوباما کو 20 جنوری سے پہلے رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

مزید خبریں :