پاکستان
10 دسمبر ، 2016

ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں،سیکورٹی تعینات

ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں،سیکورٹی تعینات

ملک بھر میں جشن میلاد النبی صلی الله علیہ والہ وسلم کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ گلیاں اور گھر سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرائشی سامان کی خریداری بھی بڑھ گئی جبکہ تقریبات کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں چھوٹے چھوٹے اسٹال بھی جا بجا نظر آرہےہیں جہاں عوام گلی، محلوں کی عمارتوں، گھروں اور مساجد کو سجانے کے لیےرنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیا کی خریداری کررہے ہیں ۔ان اسٹالوں پر بچوں اور بڑوں دونوں کا رش ہوتا ہے۔

شہر کی تمام اہم سرکاری اور نیم سرکاری عمارتیں ، مارکٹیں ، نجی عمارتیں اور بازار انتہائی خوبصورتی سے برقی قمقموں اور پرچموں سے سجا ئے گئے ۔

ملک بھرمیں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے حسین ماڈل بھی جابجا دکھائی دے رہے ہیں جو آرٹسٹوں کی مہارت کا شاہکارہیں۔

عید میلاد النبیؐ کے لیے ملک بھر میں کئی سو جلوس اور محفل میلاد کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن کی حفاظت کےلیے کئی ہزار پولیس اہلکا ر تعینات کیے جائیں گے۔

ایسےمیں دہشت گردی کے واقعات سے بچاؤکےلیے وفاقی اور صوبائی سطح پر سیکورٹی انتظاما ت بھی دیکھے جارہے ہیں ۔

اس کے علاوہ جلوسوں کی گزرگاہو ں کی کلیئرنس بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کرائی جائے گی ۔

 

مزید خبریں :