شہر شہر
10 دسمبر ، 2016

قبریں بیچنے والےگورکن کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور

قبریں بیچنے والےگورکن کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور

کراچی کے یاسین آباد قبرستان میں لاشوں کی بے حرمتی کرنےوالے گورکن کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

قبریں مسمار کرنے والے ملزم فیاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعدعدالت نے ملزم کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مردے نکال کر قبریں 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا ۔

ملزم فیاض نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ گورکن نہیں،کبھی کبھی مستری کے ساتھ مزدوری کرنے آیا کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے تین ساتھی مفرور ہیں اور اس کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :