پاکستان
10 دسمبر ، 2016

عمران کا نام کالی سیاہی سے لکھا جاچکا ہے،عابد شیر علی

عمران کا نام کالی سیاہی سے لکھا جاچکا ہے،عابد شیر علی

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام کالی سیاہی سے عدالت کے درودیوار پر لکھا جاچکا ہے۔ عمران خان اور جہانگیر ترین پول کھلنے کی وجہ سے کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کل عمران خان نے جوڈیشری پر سب سے بڑا وار کیا اور توہین عدالت کی ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے لکھ کر دے دیا تھا کہ چاہے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے یا کمیشن بنایا جائے مسلم لیگ ن کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ، وہ بلاول بھٹوکی پروا نہیں کرتے ۔ بلاول سڑکوں پر آئیں تاکہ پتا چلے انہوں نے اپنے صوبے میں کوئی کام نہیں ۔

 

مزید خبریں :