دنیا
10 دسمبر ، 2016

یمن:ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ،50فوجی ہلاک

یمن:ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ،50فوجی ہلاک

یمن کے جنوبی شہر عدن میں واقع ملٹری کیمپ میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 50فوجی ہلاک جبکہ 70زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عدن کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب واقع السولبان ملٹری بیس میں خود کش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب ایک بیرک سے سیکڑوں فوجی اپنی تنخواہ وصول کرنے کیلئے قطار میں لگے ہوئے تھے، داعش نے آن لائن پیغام میں واقعے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

مزید خبریں :