پاکستان
10 دسمبر ، 2016

طارق فاطمی کی امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سے ملاقات

طارق فاطمی کی امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سے ملاقات

 

امریکا کے دورے پر گئے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، انسداددہشت گردی، دفاع اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکا کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے کنٹرول لائن پر کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا امن کے لیے خطے کے ملکوں میں بامعنی مذاکرات کا حامی ہے۔

طارق فاطمی نے سوزن رائس کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورکنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جنگ کی مسلسل خلاف ورزی کا بھی بتایا۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

سوزن رائس نے کنٹرول لائن پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا امن کے لیے خطے کے ملکوں میں بامعنی مذاکرات کا حامی ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :