دنیا
07 جنوری ، 2017

امریکا سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہ کرے، فلسطینی صدر

امریکا سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہ کرے، فلسطینی صدر

فلسطین کے صدر محمود عباس نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کو ترک کردیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے میں میڈیا سے گفتگو میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایسا کیا تو اس کے نتیجے میں قیام امن کا منصوبہ خطرے میں پڑ جائے گا اور ٹرمپ اس معاملے میں پھر بری طرح پھنس جائیں گے۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ وہ اس منصوبے پر عمل نہ کریں کیونکہ ہمارے خیال میں یہ ایک جارحانہ عمل ہوگا۔

دوسری جانب اردن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے منصوبے پر نظر ثانی کریں۔۔ کیونکہ اس پر عمل درآمد کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

مزید خبریں :