دلچسپ و عجیب
12 جنوری ، 2017

مچھلیاں پکڑنے کے لیے ڈرون میدان میں آگئے

مچھلیاں پکڑنے کے لیے ڈرون میدان میں آگئے

 

 

مچھلیاں پکڑنے کے لیے ڈرون میدان میں آگئے، امریکی شخص نے ماہی گیری کے لیے ڈرون کا سہارا لے لیا۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈرون کا استعمال اب بے حد عام ہوتا جا رہا ہے ،چند امریکی دوستوں نے ڈرون کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے کی ٹھانی اور اُس میں کامیاب بھی ہوگئے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے پاؤل سری مارکو نامی شخص نے ڈرون کے ذریعے پہلی بار مچھلی پکڑنے کا تجربہ کیا جس میںوہ کامیاب رہا۔

کچھ منفرد کرنے کے شوقین شخص نے کانٹے کو ڈرون میں نصب کیا اور یوں ڈرون اُڑتا ہوا جھیل میں سے مچھلی پکڑ لایا۔

مزید خبریں :