کھیل
16 جنوری ، 2017

بھارت کیخلاف آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

بھارت کیخلاف آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ ا سپنر مچل سویپسن کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اعلان کردہ اسکواڈ میں اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکامب، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل مارش، ایشٹن ایگر، اسٹیو اوکیف، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، جوش ہیزلوڈ، جیکسن برڈ اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

 

مزید خبریں :