کھیل
17 جنوری ، 2017

آسٹریلین کرکٹر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی

آسٹریلین کرکٹر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی

بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ خیال ہے کہ ان کے جبڑے میں فریکچر ہوگیا ہے۔

وہ پیر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کررہے تھے۔ ایک موقع پر حریف بیٹسمین بریڈ ہوج نے زوردار اسٹروک کھیلا لیکن اس کوشش میں بیٹ ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور سیدھا نیویل کے چہرے پر جالگا۔

انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انجری کی نوعیت جاننے کیلئے ٹیسٹ کیے جارہے تھے۔ نتائج آنے پر ہی اس متعلق معلوم ہوگا۔

 

مزید خبریں :