دلچسپ و عجیب
17 جنوری ، 2017

پنسلوانیا : ماں نے 9سالہ بیٹی کو بلی کا تحفہ دیا تو خوشی سے رو پڑی

پنسلوانیا : ماں نے 9سالہ بیٹی کو بلی کا تحفہ دیا تو خوشی سے رو پڑی

خوشی کی انتہا بھی آنکھوں میں آنسوؤں کی بارش برسا دیتی ہے۔ پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی 9سالہ بیٹی کو بلی کا بچہ تحفے میں دیا تو ننھی شہزادی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔

نکّی فروسٹ نامی خاتون نے اپنی بیٹی کیلئے سرپرائزکے طور پر بلی کا تحفہ دیا جسے اچانک اپنے سامنے دیکھ پر بچی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور روپڑی۔

خوشی کے ساتھ آنسوؤں کے منظر سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک پچیس ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

 

مزید خبریں :