پاکستان
17 جنوری ، 2017

پاناما کیس میں بھی عمران جلد معافی مانگیں گے، دانیال عزیز

پاناما کیس میں بھی عمران جلد معافی مانگیں گے، دانیال عزیز

 

دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا،پی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا عوام تک نہ پہنچنے دیں۔ عمران خان کو وزیراعظم بننے کا لالچ ہے،امید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میںمسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان، آپ کا وقت آرہا ہے، ہمارے وکیل نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر پر تفصیلی دلائل دیے،سماعت کے دوران آرٹیکل 19 اور 66 کو سامنے رکھنا ضروری ہے،آج وزیراعظم کے وکیل نے مختلف ملکوں کے قوانین بتائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آٹھ ماہ سے ایک ہی رٹ لگارکھی ہے۔ عمران خان کو وزیراعظم بننے کی لالچ ہے، الزامات لگاکر نہیں کام کرکے وزیراعظم بنا جاتا ہے۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ قلابازی ماسٹر جگہ جگہ معافی مانگ کر اب معافی خان بن گئے ہیں،الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ میں عمران خان نے غیرمشروط معافی مانگی۔امید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے۔

دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کے ساتھ پھرتے ہیں۔عمران خان کی پارٹی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے۔ہم اپنے مؤقف سے ہٹے نہیں، جہانگیر ترین نے کرپشن کی ہے۔

مسلم لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ مریم نواز دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان کے لیے خطرہ نظرآرہی ہیں،اس لیے انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

مزید خبریں :