پاکستان
17 جنوری ، 2017

محمد احمد علاج کیلئے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے

محمد احمد علاج کیلئے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد پر مبینہ تشدد کے بعد اس کے علاج کیلئے سندھ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔محمد احمد علاج کیلئے حکومتی امداد کا منتظر ہے۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم پر تشدد کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وعدے کے مطابق 5 کروڑ روپے دینے کیلئے تاحال انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

محمد احمد کے والد کے مطابق معاملہ بیوروکریسی اور محکموں کے درمیان الجھا ہوا ہے۔

محمد احمد پر مبینہ تشدد کی خبر جیونیوز پر 17 نومبر 2016 کو نشر کی گئی تھی جس کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اس کا طبی معائنہ کرانے اور اس کے نتائج کے بعد اسے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

اسپتال کی جانب سے علاج کیلئے محمد احمد کے آپریشن کیلئے3 کروڑ روپے کی رقم کے اخراجات بتائے گئےتاہم اس کے امریکا جانے کے اخراجات وہاں پر رہنے سمیت دیگر بنیادی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :