دنیا
17 جنوری ، 2017

ٹرمپ کا ذاتی دفتر یا عجائب گھر؟؟؟

ٹرمپ کا ذاتی دفتر یا عجائب گھر؟؟؟

 

ڈونلڈ ٹرمپ پانچ دن بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ ٹاور کی چھبیسویں منزل پر واقع ان کاذاتی دفتر ،دفتر کم عجائب گھر زیادہ لگتا ہے۔

چیزیں بے ترتیب اور بکھری ہوئیں،میز پر فائلوں اور کاغذات کے انبار،صوفے پر تمغے اور تحائف کا ڈھیر،دیواروں پر سوینِئر،اخبارات کے تراشے، یادگار تصویروں کی بھرمار،یہ دنیا کے سب سے طاقتور ترین شخص بننے والے نو منتخب امریکی صدر کا ذاتی دفتر ہے۔

دفتر کی دیواریں،میز اور مہمانوں کے لئے رکھے صوفوں پر ایوارڈز،یادگاری اشیاء،یادگار تصویریں،شیلڈز،میگزینز کے تراشے،ٹرمپ کے والد کی تصویریں نظر آتی ہیں ۔

یہ ہی نہیں یہاں آپ کو ٹرمپ پر لکھی کتابیں،الیکشن مہم کے دوران استعمال ہونے والے اسٹیکرز،ٹوپی، کشتی اور بندوق کی شکل والے ایوارڈز،ٹرمپ کے سرورق سے سجے رسائل کے کور پیجز خوبصورت فریم میں قید نظر آئیں گے۔

دفترکےسرخ صوفے پر فٹبالرز کی ہیلمٹ،مائک ٹائسن کی جیتی ہوئی ورلڈ چیمئن شپ باکسنگ بیلٹ بھی موجود ہے۔

دفترمیں کسی بھی حملے سے بچنے کے لئے بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں ،یہاں سے نیویارک کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

اس دفتر سے کاروبار اور سیاست کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد امریکا کے مضبوط ترین گھر منتقل ہونے والے ہیں ،کیا وائٹ ہاؤس کا حلیہ بھی بدلنے والا ہے؟؟؟ کیا ٹرمپ کے ذاتی دفتر میں رکھی یادگار اشیاء بھی وائٹ ہاؤس منتقل ہوں گی،یہ بہت جلد پتا چل جائے گا۔

مزید خبریں :