انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2017

بیٹری بولنے پر شاہ رخ خان نے لوگوں کو کوٹ ڈالا

بیٹری بولنے پر شاہ رخ خان نے لوگوں کو کوٹ ڈالا

فلم’’ رئیس‘‘ کا ایکشن سے بھرپور نیا ٹریلر آگیا ہے۔بیٹری بولنے پر شاہ رخ خان نے لوگوں کو کوٹ ڈالا،ماہیرہ خان نے بولا تو مسکرا دیا۔

اب تک آپ نے رئیس کا رومانٹک موڈ دیکھا اورماہیرہ خان کے ساتھ پتنگیں اڑاتے بھی دیکھا۔اسی گانے میں دونوں کی شادی بھی ہو گئی اور اب رئیس کا الگ چہرہ دیکھیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم 'رئیس کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیاہے۔

فلم میں ماہرہ خان پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار میں شامل ہیں۔

راہل ڈھولاکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی عبد الطیف نامی ڈان کے زندگی پر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ،ماہرہ اور نوازالدین صدیقی کے علاوہ محمد ذیشان ایوب،روپندر نگرا،آریا بابر،گووندنمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

مزید خبریں :