دنیا
17 جنوری ، 2017

نئی دلی، زیادتی کے ملزم کے چنگل سے فرار3بچیاں منظر عام پر

نئی دلی، زیادتی کے ملزم کے چنگل سے فرار3بچیاں منظر عام پر

 

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں گرفتارچھ سو بچوں سے زیادتی کے ملزم کے چنگل سے فرار ہونے والی تین بچیاں منظر عام پرآ گئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کی رہنے والی دس دس سال کی صائمہ اور نیہا اور سات سال کی گڈی ملزم سنیل رستوگی کی ہوس کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئیں ۔

ملزم نے تیرہ دسمبر کو ان بچیوں سے زیادتی کا نشانہ بنانا چاہا لیکن یہ تینوں اس کے ہاتھ نہ آ سکیں۔

سنیل رستوگی تیرہ سال میں چھ سو بچوں سے زیادتی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے اوردو ہزار چھ میں اسی جرم میں چھ ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے۔

ملزم کو دو ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :