صحت و سائنس
17 جنوری ، 2017

کراچی،9 افراد میں چکن گنیا کی تصدیق

کراچی،9 افراد میں چکن گنیا کی تصدیق

 

ملیر سعود آباد اسپتال میں مزید 9 افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہوگئی ۔

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ باجوہ کے مطابق گزشتہ ہفتے 11 افراد کے خون کے نمونے اسلام آباد تصدیق کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے9 افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہو ئی ہے ۔

ایم ایس ملیر سعود آباد اسپتال کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں 300 سے قریب افراد چکن گنیا کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ بارش کے بعد گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جس کے باعث لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

مزید خبریں :