کاروبار
17 جنوری ، 2017

پورٹ قاسم میں ملک کا سب سے بڑا میٹ پراسیسنگ پلانٹ

پورٹ قاسم میں ملک کا سب سے بڑا میٹ پراسیسنگ پلانٹ

 


پورٹ قاسم پر ساڑھے سات ارب روپے کی لاگت سے ملک کا سب سے بڑا میٹ پروسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا جس کے بعد پاکستان مختلف ممالک کو حلال گوشت کی بڑی مقدار برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا ۔

فوجی میٹ لمیٹڈ کےپراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح چیئرمین فوجی فاؤنڈیشن خالد نواز نے کیا۔ خالد نواز نے کہا کہ پورٹ قاسم پر پروسیسنگ یونٹ 18 ماہ میں مکمل کیا گیا۔

خالد نواز نے کہا کہ روس ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کو حلال گوشت کی برآمدات کے حوالے سے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

دنیا میں حلال میٹ کا کاروبار 300 ارب ڈالر ہوچکا ہے۔ مڈل ایسٹ حلال فوڈ کی برآمد کے حوالے سے بڑی مارکیٹ ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروسیسنگ یونٹ پر تقریباً 7 ارب 50 کروڑ روپے سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بتایا کہ کیٹل فارمرزکے ساتھ مل کر ویلیو چین بنائی گئی ہے۔

 

مزید خبریں :