شہر شہر
17 جنوری ، 2017

لاہورکے گنگا رام اسپتال میں بچے کے ہاتھ جلنے کا معاملہ

لاہورکے گنگا رام اسپتال میں بچے کے ہاتھ جلنے کا معاملہ

 

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں بچے کے ہاتھ جلنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کیا ہے۔

بچے کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے معصوم لخت جگر کا بایاں ہاتھ ڈاکٹر کی غفلت سے جل گیا ہے،جبکہ چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے نومولود بچہ کو گینگرین کی بیماری قرار دیا ہے۔

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں 8 دن کا ایک بچہ لایا گیا، جس کے والد خرم شہزاد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹا کا ہاتھ ڈاکٹر کی غفلت سے جلا ہے۔

بچے کو چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے بورڈ نے معائنہ کیا تویہ بات سامنے آئی کہ بچے کا ہاتھ جلا نہیں بلکہ اسے پیدائشی گینگرین ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال ڈاکٹر احسن راٹھور کا کہنا تھا کہ گینگرین کا زہر جسم کے باقی حصہ کو متاثر نہ کرے ،اس لیے بچے کے بائیں ہاتھ کی 2 انگلیاں اور انگوٹھا کاٹ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :