انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2017

زائرہ وسیم کی حمایت میں عامر خان بھی بول پڑے

زائرہ وسیم کی حمایت میں عامر خان بھی بول پڑے

 

بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ کی ادکارہ زائرہ وسیم کی حمایت میں اداکار عامر خان بھی بول پڑے۔

عامر خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ میں زائرہ وسیم کے ساتھ ہوں، زائرہ سب کے لیے رول ماڈل ہیں۔

زائرہ وسیم نے فلم ’دنگل‘ میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا، زائرہ کو مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :