انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2017

بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میدان جنگ بن گیا

بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میدان جنگ بن گیا

 

بھارتی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میدان جنگ بن گیا، رئیلٹی شو سے نکالے گئے سوامی اوم جی نے حاضرین میں بیٹھی خاتون کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے تو لوگ ان پر ٹوٹ پڑے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل پرہونے والا ٹاک شو اس وقت اکھاڑے میں بدل گیاجب رئیلٹی شو سے نکالے گئے سوامی اوم جی نے اینکرز اور ساتھ بیٹھے مہمانوں کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے،جس پر ماحول گرم ہو گیا،پہلے زبانی تکرار ہوتی رہی پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر سوامی اوم جی کو رئیلٹی شو سے نکال دیا گیا تھا، اس شو کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں ،ٹاک میں جب ساتھی مہمان نے سوامی اوم جی کی پول پیٹیاں کھولیں تو وہ آگ بگولہ ہو گئے۔

یہی نہیں، سوامی اوم جی نے حاضرین میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بھی بد کلامی کی اور جب ان کے نوکر نے خاتون کو دھمکی دی تو لوگوں کی برداشت جواب دے گئی۔

حاضرین نوکر کی دھلائی کرنے اسٹیج پر چڑھ دوڑے، مہمانوں نے بھی سوامی جی پر خوب ہاتھ صاف کئے، ماحول اتنا گرم ہو گیا کہ اینکر کو بریک لینا ہی پڑا۔

مزید خبریں :