پاکستان
31 جنوری ، 2017

پی ٹی آئی کو کیس ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے، دانیال عزیز

پی ٹی آئی کو کیس ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے، دانیال عزیز

 

دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کیس ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے۔ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے لاتا ہوں، اسی لیے ان کے ہوش و حواس پر حاوی ہوگیا ہوں ۔

مسلم لیگ رہنما دانیال عزیز نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کے پی کے میں ڈیڑھ سال سےاحتساب کاسربراہ نہیں لگایا، لوگوں کی بیٹیوں اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ان کا رد عمل روز تبدیل ہوتاہے۔ یہ اسحاق ڈار کا بیان حلفی غلط انداز میں پیش کررہےہیں۔ 12 ملین درہم کا منی ٹریل ثابت ہوچکا ہے،اسحاق ڈارکےبیان پر ریفری جج نے فیصلہ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے فلیٹ کو چھپائے رکھا،کالا دھن سفید کرنےکاعمل عمران خان کا اعترافی بیان ہے۔جہانگیرترین نےساڑھے7 کروڑروپےواپس کیے۔

مسلم لیگ رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی والے پھر آج نئے پکوڑے پرانے کاغذوں میں دے رہے ہیں،کےپی کے بجٹ میں سے جہاز کا پیٹرول ڈالوایاجارہاہے۔ایک دن کہتےہیں مجھےوزیرلگوادیں گےاگلےدن کہتےہیں میں نےکرپشن کی ہے،پی ٹی آئی کا کیس پانی سے باہر نکل کر تڑپنے والی مچھلی کی طرح ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ پہلے کہتے ہیں آف شورغلط ہیں اب کہتےہیں ٹھیک ہیں یہ کیا انصاف کی بات کرینگے،الیکشن کمیشن کے فیصلےمیں انہیں غلیظ قرار دیاگیا،کیس کی سماعت ہوئی سلمان اکرام راجا نے تمام تفصیلات عدالت کو دیں ، جہانگیرترین نےبیٹے کوایک ارب روپےسےزائدرقم تحفےمیں دی،ہم سرخرو ہوں گے اوران کوپکڑ کر کٹہرےمیں لائیں گے۔

مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان قابل ترس انسان ہیں۔ وہ اب ناکام خان ہوگئے ہیں ۔وہ اپنی بیٹی کو شناخت نہیں دےسکے،2018 میں آپ الزام خان سے ناکام خان ہوجائیں گے،مریم نواز تعلیم اورصحت پر کام کررہی ہیں۔

 

 

 

مزید خبریں :