دلچسپ و عجیب
16 فروری ، 2017

امریکی جوڑے کی بھینس سے انوکھی دوستی

امریکی جوڑے کی بھینس سے انوکھی دوستی

 

امریکی جوڑے کی ڈھائی ہزار پونڈ وزنی بھینس سے انوکھی دوستی سامنے آئی ہے۔بھینس نا صرف ہروقت ان کے ساتھ رہتی ہے بلکہ اس کیلئے ایک علیحدہ کمرہ بھی بنایا گیا ہے اور وہ ٹیبل پر ساتھ کھانا بھی کھاتی ہے۔

عام طور پر دنیا بھر میں لوگ اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم رونی اور شیرون نامی میاں بیوی اپنی ڈھائی ہزار پونڈوزنی بھاری بھرکم بھینس سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ ہر وقت ہر جگہ بھینس کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

یہ دیوہیکل پالتو بھینس آزادانہ رونی اور شیرون کے گھر میں دندناتی پھرتی ہے جو اپنا وقت گزارنے کیلئے ٹی وی بھی دیکھتی ہے اور کتابوں میں تصاویر بھی دیکھتی ہے۔

محبت کے اس جذبے کے اظہار کے لئے چاہے دن ہو یا رات وہ اس کو اپنے بہترین دوست کی حیثیت سے اپنے ہمراہ ہی رکھتے ہیں۔یہ بھینس بھی کسی انسان کی طرح اپنے مالکان کا بھرپور ساتھ دیتی اور قدم سے قدم ملا کر اس کے ساتھ چہل قدمی کر تی نظر آتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھینس گاڑی،پارک،کشتی اور گھر کے ہر کمرے میں اپنے مالک کے ساتھ کھیلتی اورلطف اندوز ہو تی ہے۔

مزید خبریں :