پاکستان
16 فروری ، 2017

پاناما کیس میں تمام تر دستاویز مسلم لیگ ن نے دیں،دانیال عزیز

پاناما کیس میں تمام تر دستاویز مسلم لیگ ن نے دیں،دانیال عزیز

 

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں پاناما کیس میں تمام تر دستاویز مسلم لیگ ن نے دیں،عمران خان چاہتےہیں ہم خود رسی ڈال کرپھانسی پر لٹک جائیں ۔

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے کیس آگے بڑھا ، نئے سوالوں کی بھرمار ہمارے وکلا پر ہوئی ۔اگلے دن ہمارے وکلا تیاری کرکےبھرپور جواب دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسین ، حسن نواز بیرون ملک روزگار کماتےہیں ، قانون کے مطابق ان پر ٹیکس واجب نہیں ،حسن اور حسین رضاکارانہ طور پر عدالت کو تفصیلات دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی دستاویز قابل سماعت نہیں ،عمران خان الیکشن کمیشن کو 2012 تک کی منی ٹریل بھی نہیں دے رہے ،آئی سی آئی جے نے آف شور کمپنی والوں پر غیر قانونی کام کا الزام نہیں لگایا۔عمران خان کے جھوٹ صاف صاف پتہ چلنا شروع ہوگئے ہیں ، عمران خان قلابازی ، یوٹرن ماسٹر ہیں ۔

انہوں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹی وی پر مناظرہ کرلیں ، زمانہ بدل گیا ، ہم سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔

 

مزید خبریں :