پاکستان
16 فروری ، 2017

مسلم لیگ ن کوشش کررہی ہے کہ عدالت کیس نہ سنے، عمران خان

مسلم لیگ ن کوشش کررہی ہے کہ عدالت کیس نہ سنے، عمران خان

 

عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ کوشش کررہی ہے کہ عدالت کیس نہ سنے۔ان کے وکیل کہہ رہے ہیں اگر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تو کوئی بڑی بات نہیں۔جھوٹ بولنے پر بھی لیڈر کو استعفا دینا پڑتا ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیڈر کا ایماندار ہونا اس لئے ضروری ہے کہ اس کے ہاتھ میں قوم کا خزانہ ہوتا ہے۔نوازشریف نے پارلیمنٹ میں دستاویزات کاکہاتھاتوکیاپتا نہیں تھا دستاویز دینی ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ کیس سے پیغام گیاہے کہ چیف ایگزیکٹو کی سپریم کورٹ میں تلاشی ہوئی۔آج ایک نیا ڈاکیومنٹ آیا ہے کہ مریم نواز4ماہ کیلیے ٹرسٹی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ خزانے کی حفاظت ایسی ہے جیسے دودھ کی حفاظت پر بلے بیٹھے ہوں ۔انکے وکیل کہہ رہے ہیں کہ اگر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تو کوئی بڑی بات نہیں۔نیب ، ایف بی آر ، ایف آئی اے سب نوازشریف کے نیچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کیس سے پاکستان میں بہت زبردست پیغام گیا ہے،یہ ہماری جیت ہے اورمجھے لگ رہا ہے کہ جمعرات تک فیصلہ ہوجائے گا ۔

 

 

مزید خبریں :