دلچسپ و عجیب
16 فروری ، 2017

کیلیفورنیا:حسن و وجاہت کا پیکر قیدی ، ماڈل بن گیا

کیلیفورنیا:حسن و وجاہت کا پیکر قیدی ، ماڈل بن گیا

 

چائے والا، بریانی والا کے بعد اب امریکا کی جیل کے قیدی کی قسمت جاگ گئی ۔ سوشل میڈیا نے مجرم کو کیلی فورنیا کی جیل سے نیویارک فیشن ویک کی ریمپ تک پہنچادیا۔

سوشل میڈیا پر "فیلن بے" یعنی "مجرم محبوب" کے ہیش ٹیگ سے شہرت پانے واالا جرمی مِیکس امریکا کا تصدیق شدہ ماڈل بن گیا۔

سال 2014 میں کیلی فورنیا پولیس نے ایک آپریشن میں گرفتار کئے گئے ملزم کی تصویر اپنی ویب سائٹ پر ڈالی۔ پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر تو اس کی حسن و وجاہت کے چرچے ہونے لگے۔

کسی نے کہا کہ نوٹ، کریڈٹ کارڈ چرانے کے ساتھ ساتھ دل چرانے کا کام کرسکتا ہے تو کسی نے فوٹوشاپ کی مدد سے ماڈل کا روپ دے ڈالا۔

جرمی مِیکس27 ماہ کی قید سے جب رہا ہوا تو 30 ہزار امریکی ڈالر کا ماڈلنگ کانٹریکٹ اس کا منتظر تھا۔ لگژری گاڑی اور گھر کے ساتھ تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیںاور اب نیویارک فیشن ویک ایک لگژری برینڈ کی ماڈلنگ کرنے پہنچے ہیں۔ لاٹری لگنا اسے کہتے ہیں۔

مزید خبریں :