کھیل
16 فروری ، 2017

معطل کھلاڑیوں نے جو وقت مانگا،ختم ہوگیا، شہریار خان

معطل کھلاڑیوں نے جو وقت مانگا،ختم ہوگیا، شہریار خان

 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کہتے ہیں کہ اسپاٹ فکسنگ پر معطل کیے گئے کھلاڑیوں نے گھر والوں سےبات کرنے کا وقت مانگا تھا جو ختم ہوگیا، اب وہ باضابطہ بیان دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے بیان کی ویڈیو بھی ریکارڈکی جائے گی،چاہتے ہیں کہ تمام قانونی امور مکمل ہوں ، ہوسکتا ہے کھلاڑی بعد میں عدالت چلے جائیں ۔

شہریار خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے معاملے کو محتاط انداز میں چلایا جارہا ہے، لیگل پروسیس کی تکمیل کیلئے ہر چیز ریکارڈ پر لائی جارہی ہے،معاملے کو واضح ہونے میں وقت لگے گا۔

مزید خبریں :