کھیل
16 فروری ، 2017

لاہور قلندرزکا کراچی کنگز کوجیت کیلئے180رنز کا ہدف

لاہور قلندرزکا کراچی کنگز کوجیت کیلئے180رنز کا ہدف

 

پاکستان سپر لیگ میںلاہور قلندرزنے کراچی کنگز کومیچ جیتنے کیلئے 180رنز کا ہدف دیا ہے،لاہور قلندرزکی اننگ کی خاص بات فخر زمان کیشاندار نصف سنچری تھی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیتا اورلاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

لاہور قلندرزنے مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر179رنز بنائے جس میں فخر زمان کی56رنز کی عمدہ اننگ تھی،ان کی اننگ میں5چوکے اور3چھکے شامل تھے،محمد رضوان نے 29،جیسن رائے26 اور عمر اکمل25رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر،سہیل خان اوراسامہ میر نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :