کھیل
17 فروری ، 2017

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے ہرادیا

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے ہرادیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ ٹو کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے شکست دے دی۔

پہلے لاہور قلندرز نے بیٹنگ کی، کپتان میک کیولم صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے،جیسن رائے اور فخر زمان کے درمیان 45رنز کی شراکت قائم ہوئی، جیسن رائے 26 اور عمر اکمل 25 رنز بناسکے،دوسرے اینڈ سے فخر زمان نے نصف سنچری مکمل کی، وہ 56رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے آخری اوورز میں محمد رضوان نے 29، گرانٹ ایلیٹ نے 17 اور سنیل نارائن نے 13رنز بناکر ٹیم کا اسکور 8 وکٹ پر 179رنز تک پہنچایا۔

محمد عامر، اُسامہ میر اور سہیل خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کے 180رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم نےمقررہ 20 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے دونوں اوپنرز کرس گیل اور بابر اعظم 21 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے،اُس کے بعد کپتان سنگاکارا اور شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور 101 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔

سنگاکار ا 65رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے 39رنز کی اننگز کھیلی،جس کے بعد کوئی بیٹسمین ٹیم کو فتح کی راہ پر نہ ڈال سکا ۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سہیل تنویر، سنیل نارائن اور محمد عرفان جونئیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :