17 فروری ، 2017
امریکانے درگاہ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے کے استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔