دنیا
17 فروری ، 2017

شکاگو یونیورسٹی کے باہر ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ

شکاگو یونیورسٹی کے باہر ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ

منصب صدارت سنبھالتے ہی متنازع اقدامات اٹھانے والے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لوگوں کاغصہ ابھی تک کم نہیں ہوسکا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کیمپین منیجر کورے لوینڈوسکی کے خطاب کے موقع پر شکاگو یونیورسٹی کے باہر ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین میں شامل بچوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کی خوب پٹائی کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔

اس موقع پر درجنوں افراد نے ٹرمپ کے اقدامات کیخلاف اور پناہ گزینوں کے حق میں بینرز بھی اْٹھا رکھے تھے۔

 

 

مزید خبریں :