سعودی عرب میں پہلی بار کامک کنونشن کا انعقاد

Saudi Arab Main Pahli Bar Comic Convinsion Ka Ineqad

 

سعودی عرب میں پہلی بار سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میںسیکڑوں افراد فلمی کرداروں کے دلچسپ روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

جدہ میں منعقد کئے جانے والے اس کامک کنونشن میں شریک افراد نے سپر ہیروز، مارول ،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے روپ میں دکھائی دئیے جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے ٹیزر ٹریلرز،گیمز ،ایڈیشنز اور کھلونے بھی پیش کئے گئے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں کوئی سپر ہیرو بنا نظر آیا تو کوئی خود کو اسپائیڈر مین سمجھ رہا تھا جب کہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے مختلف عجیب وغریب لبا س پہن رکھے ہیں۔

واضح رہے اس کامک کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔