انٹرٹینمنٹ
17 فروری ، 2017

آسکرز ایوارڈ کی تیاریاں عروج پر

آسکرز ایوارڈ کی تیاریاں عروج پر

ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈآسکرزکی89ویں تقریب میں بس کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں تیاریاں بھی زور و شو رسے جاری ہیں۔

ایک طرف جہاں تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے اسٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو شش میں مصروف ہیں تو وہیں مورتیوں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

کہیں کسی اداکارہ کو جیولری کی فکر کھائی جا رہی ہے تو کوئی اپنے ڈریس کی تیاری میں خوب جوش وخروش دکھا رہا ہے ۔

اس ایوارڈ شو میں کل60اسٹیچیوز مختلف کیٹیگریز جیتنے والوں میں دئیے جائینگے جس کی تیاری بھی اب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔

ماہر کاریگر ان مورتیوں کو دن رات محنت کے بعدمکمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں جن میں معمولی سے معمولی باریکی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا ۔

معتبرترین تسلیم کئے جانیوالے ایوارڈز کی یہ مورتی کس کس کے حصے میں آئے گی اس کا حتمی فیصلہ تو تقریب کے دن ہی ہو گا جس کا مزیدچند دن اور انتظار کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈزکی یہ رنگا رنگ پر وقارتقریب26 فروری کو کیلیفورنیا ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔

 

مزید خبریں :