انٹرٹینمنٹ
17 فروری ، 2017

فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری

فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری

 

نامور ہالی ووڈ اداکار آئس کیوب کی کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

رِچی کین کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں پڑھانے والے دو ایسے ٹیچرز کے گِرد گھوم رہی ہے جو معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے کو باقاعدہ فائٹ کا چیلنج کر دیتے ہیں تاہم ڈرپوک ٹیچر اس چیلنج سے خوفزدہ ہو کر فائٹ سیکھنے کی ٹھان لیتا ہے جس میں اُسے نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شان لیوی اور میکس گرین فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں آئس کیوب کے علاوہ چارلی ڈے ، ٹریسی مورگن ، جیلیان بیل ، کرسٹینا ہینڈرک اور کومائیل نینجی شامل ہیں۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ایکشن ڈرامہ فلم کل17فروری کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :