کاروبار
17 فروری ، 2017

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے

 

بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا ہوگئے ۔مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کے 21 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔ساڑھے چار ماہ میں ذخائر میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا ہونے پر مرکزی بینک کے ذخائر گھٹ کر سترہ ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 83 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2016 میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 2 کروڑ ڈالر کی بلند سطح پر تھے ۔ جس میں ساڑے چار ماہ میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمی ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :