پاکستان
17 فروری ، 2017

قوم کو مل کردہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے،شہباز شریف

قوم کو مل کردہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے،شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے،قوم کو مل کردہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔

شہبازشریف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کی قیادت میں اسکاؤٹس کے وفد نے ملاقات کی ،جس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے،یہ وقت اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کا ہے۔

لیپ ٹاپس کی تقسیم سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلبا اور طالبات کو ان کا حق دیا ہے،ہونہار طلباء کو مزید لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا صوبائی حکومت کا مشن ہے۔

مزید خبریں :