Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
17 فروری ، 2017

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے دو، دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک، ایک میں شکست ہوئی ہے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے۔

دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی ۔ اسلام آباد کے بھی تین میچز کے بعد چار پوائنٹس ہیں لیکن کراچی کنگز اب تک فتح کےلیے ترس رہی ہے، دن کا دوسرا میچ رات نوبجے شروع ہوگا۔

جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

 

Advertisement